”شیریں مزاری کو اپنا رویہ یاد نہیں جب مفتاح اسماعیل کے منہ میں گھسنے لگی تھیں“:رانامحمد افضل کے وفاقی وزیر کے بارے میں نازیبا ریمارکس
”شیریں مزاری کو اپنا رویہ یاد نہیں جب مفتاح اسماعیل کے منہ میں گھسنے لگی تھیں“:رانامحمد افضل کے وفاقی وزیر کے بارے میں نازیبا ریمارکس
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ شیریں مزاری کو اپنا رویہ یاد نہیں ہے جب وہ مفتاح اسماعیل کے منہ میں گھسنے لگی تھیں اور کاغذ پھاڑے تھے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ اگر یہ کہا گیاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بے کار آدمی ہیں ، ان کی کارکردگی صفر ہے ، اس لئے وہ بے کار آدمی ہیں، حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی ۔
انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو اپنا رویہ یاد نہیں ہے جب وہ مفتاح اسماعیل کے منہ میں گھسنے لگی تھیں اور کاغذ پھاڑے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع نہ ہو ، اگر عدلیہ محسوس کرسکتی ہے کہ وہ معاملات کو کنٹرول کرسکتی ہے تو پھر اس کوکرنا چاہئے ۔
Comments
Post a Comment