وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
۔معذرت چاہتا ہوں امل کیس کو ختم نہیں کرسکا،چیف جسٹس پاکستان کورٹ آف پاکستان میں ایمل عمر ہلاکت کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے بچی کے والدین سے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں امل کیس کو ختم نہیں کرسکا، جانتا ہوں آپ کی کوشش اب امل کی طرح دوسرے بچوں کے تحفظ کی ہے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت پر ازخودنوٹس لیا تھا اور مقدمے کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ملازمت کاآخری روز ہے تاحال یہ کیس مکمل نہیں ہو سکا۔
Comments
Post a Comment