”کسی کو ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا “ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سانحہ ساہیوال سے متعلق صحافی کے سوال پر جواب
”کسی کو ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا “ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سانحہ ساہیوال سے متعلق صحافی کے سوال پر جوا
بوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ کسی کو بھی ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا ، انکوائری رپورٹ آنے دیں ، اس کے بعد ہم سے سوال کیجے گا کہ ہم نے کیا کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال وقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کل شام 5 بجے جے آئی ٹی کو دیئے گئے 72 گھنٹے کل شام پانچ بجے پورے ہو رہے ہیں اور کل شام دوبارہ میٹنگ رکھی ہے ، واقعہ کی پوری رپورٹ موصول ہو جائے گی ۔
عثمان بزدار کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کیلئے 2کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ بچوں کی کفالت بھی حکومت کرے گی ، متاثرہ خاندان کے ساتھ حکومت کی تمام ہمدردیاں ہیں ۔ صحافی کے سوال پر عثمان بزدار کا کہناتھا کہ کسی کو ایسے پھانسی نہیں لگا سکتا ، انکوائری رپورٹ آنے دیں اس کے بعد ہم سے سوال کیجے گا کہ ہم نے کیا کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے واقعہ کے فوری بعد جے آئی ٹی بنائی تھی اور وہ 72 گھنٹے کے بعدا پنی رپورٹ پیش کرے گی ۔
Comments
Post a Comment