صبح صبح سٹاک مارکیٹ میں اتنے پوائنٹس کا اضافہ کہ کاروباری افراد کی لاٹری لگ گئی
صبح صبح سٹاک مارکیٹ میں اتنے پوائنٹس کا اضافہ کہ کاروباری افراد کی لاٹری لگ گئ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 40 ہزار کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 40 ہزار 159 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔مارکیٹ کا آغاز 39 ہزار 902 پوائنٹس پر ہوا تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔
Comments
Post a Comment