پاک فوج سعودی آرمی کے ساتھ تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے: آرمی چیف

                                                         پاک فوج سعودی آرمی کے ساتھ تعاون کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے: آرمی چیف     Ù¾Ø§Ú© فوج سعودی آرمی Ú©Û’ ساتھ تعاون Ú©Ùˆ اپنی ذمے داری سمجھتی ہے: آرمی چیف                                  چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی                                                  چیف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ جی ایچ کیو آمد پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو میں یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔

سعودی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا اور رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کے پاک فوج سے متعلق خیالات پر شکریہ اداکیا۔ آرمی چیف نے کہا پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمے داری سمجھتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان