وہیل چیئر مانگنے والے نوجوان سے ہاتھ چھڑاتے ہوئے شہباز شریف کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی؟ اب حکومت نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

وہیل چیئر مانگنے والے نوجوان سے ہاتھ چھڑاتے ہوئے شہباز شریف کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی؟ اب حکومت نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے        ÙˆÛÛŒÙ„ چیئر مانگنے والے نوجوان سے ہاتھ چھڑاتے ہوئے شہباز شریف Ú©ÛŒ ویڈیو تو آپ Ù†Û’ دیکھی ہوگی؟ اب حکومت Ù†Û’ ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں Ú¯Û’           اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وہیل چیئر مانگنے والے معذور نوجوان سے ہاتھ چھڑایا تو حکومت نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔ محکمہ بیت المال کی جانب سے اوکاڑہ کے زاہد کو آٹومیٹک وہیل چیئر فراہم کردی گئی۔


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس میں ایک معذور نوجوان کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران آٹو میٹک وہیل چیئر کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہباز شریف نے نوجوان سے ہاتھ ملایا اور تصاویر کھنچوانے کے بعد ہاتھ جھٹک کر چل دیے جبکہ نوجوان بیچارہ اپنا سامنہ لے کر رہ گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور شہباز شریف کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
0:00/0:00
Skip in 5
’’ شہباز شریف اور وہیل چیئر مانگتامعذور نوجوان ‘‘
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور نوجوان کو وہیل چیئر فراہم کردی گئی۔ محکمہ بیت المال کے چیئرمین عون عباس نے نہ صرف اوکاڑہ کے نوجوان زاہد کو آٹومیٹک وہیل چیئر فراہم کی بلکہ اسے وہیل چیئر چلانے کا طریقہ بھی خود سمجھایا۔

وہیل چیئر ملنے کے بعد نوجوان نے حکومت کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ نوجوان نے چیئرمین بیت المال سے کہاکہ اسے تعلیم کا بہت شوق ہے اس کیلئے مالی مدد کا انتظام کردیا جائے اور لیپ ٹاپ بھی دیا جائے۔ چیئرمین بیت المال عون عباس نے کہا کہ نوجوان کی ساری فیس وہ ادا کریں گے اور جب اسے داخلہ ملے گا تو لیپ ٹاپ بھی فراہم کردیا جائے گا۔
https://youtu.be/G1-YcyuV5a8’ محکمہ بیت المال کی جانب سے نوجوان کو وہیل چیئر کی فراہمی ‘‘

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان