'عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں'مراد علی شاہ
'عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں'مراد علی
شا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ملک کو ڈوبتے دیکھ رہا ہوں۔
سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے اور سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کو بنک گارنٹی دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں لیکن ان کے جواب نہیں دیے جارہے، اس سے اندازہ لگا لیں کہ ان کی کراچی میں کتنی دلچسپی ہے، ہفتہ بھر پہلے بھی وزیراعظم کو کے سی آر سے متعلق خط لکھا ہے، میں اس لیے خط لکھتا رہتا ہوں کہ شاید کبھی تو اثر ہوگا۔
مراد علی شاہ نے الزام لگایا کہ ان کا نام چین جانے کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے اور وفاقی حکومت کو میرے دورہ چین پر اعتراض تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ وفاق کے تعاون کے بغیر بننا ممکن نہیں ہے، ریلوے سے الگ ہماری لڑائی چل رہی ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن ہم قرض لیکر اس منصوبے کے لئے 15 فیصد پیسے دینے کے لئے تیار ہیں۔
Comments
Post a Comment