وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
جاسکتا ہے کہ ۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ناقدین نے بھی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی بنیادی انسانی حقوق پر کام کرنے پر جہاں تحسین کی جارہی ہے وہیں انہیں ریٹائرمنٹ پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مختلف ٹرینڈز چلتے رہے ہیں جن میں سے بعض ٹرینڈز انتہائی سخت الفاظ پر مشتمل تھے۔ ان ٹرینڈز کے تحت لوگوں نے جسٹس ثاقب نثار کے دور کے حوالے سے تبصرے کیے۔ضرور پڑھیں:
۔ سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے جسٹس ثاقب نثار کو سیاسی قرار دے دیا اور کہا ’ پاکستان کی سیاست کا ایک باب چوہدری نثار سے شروع ہو کر ثاقب نثار پر بند ہوگیا‘
۔‘پاناما پیپرز اور عمران خان کی تیسری شادی کی سٹوری بریک کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے کہا ’ جناب ثاقب نثار نے بحیثیت چیف جسٹس ہر محکمے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے ، سوائے محکمہ انصاف کے‘
۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق سینئر نائب صدر آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ فل کورٹ تقریب میں ہی ثاقب نثار اکیلے رہ گئے۔ نئے چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ زیر التواء مقدمات کے خلاف ڈیم بناؤں گا۔ انہوں نے ملٹری کورٹس کی مخالفت اور سوموٹو نوٹس نہ لینے کا بھی اعلان کیا۔ فل کورٹ تقریب میں سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے قائدین نے بھی سخت تقاریر کیں۔‘
Comments
Post a Comment