سانحہ ساہیوال ،شہر یار آفریدی نے استعفے کا اشارہ دے دیا

سانحہ ساہیوال ،شہر یار آفریدی نے استعفے کا اشارہ دے دیسانحہ ساہیوال ،شہر یار آفریدی Ù†Û’ استعفے کا اشارہ دے دیا وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا جواب حکومت کو دینا پڑے گا اور ہم دیں گے ،مجھے مستعفی بھی ہونا پڑا تو ملوث افراد کو مثال بناکر چھوڑیں گے ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں نے وجہ سے لوگوں کو پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر پوری قوم آبدیدہ ہے،سب کو تشویش ہے کہ پاکستان اور ہمارا مستقبل کیا ہوگا ؟،اس واقعے پر اسی وقت جے آئی ٹی بنا دی گئی تھی جس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی ۔شہریار آفریدی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد بیشک پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ فوجداری نظام موجودہ حالات سے مطابقت نہیں رکھتا ،18ویں ترمیم کہتی ہے یہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عدالتی نظام کے باعث فوجی عدالتیں بنانا پڑتی ہیں ،الزامات در الزامات سے مسئلے کا دیر پا حل نہیں نکلے گا ۔


ا

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان