وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
فیصل آباد کے نواحی علاقے محلہ گجربستی میں خاتون کو دم کرنے کے بہانے غیر اخلاقی حرکات کی کوشش میں جعلی پیر پکڑا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مرتضی شاہ نامی شہری اپنی اہلیہ کو دم کروانے کیلئے جعلی پیر کے پاس گیا تاہم وہاں پہنچا اور جعلی پیر کے پاس جا بیٹھا تو اس شخص نے خاتون کے شوہر کو بازار سے کچھ لانے کیلئے بھیج دیا اور پیچھے سے خاتون نوشین کو اکیلا پا کر جعلی پیر نے شرمناک ترین حرکات شروع کر دی ہیں تاہم خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی پیر کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب درگت بنائی تاہم بعد ازاں وہاں لوگوں کا رش اکھٹا ہو گیا اور میاں بیوی نے غیر اخلاقی حرکات کےمرتک جعلی پیر کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔؟
Comments
Post a Comment