وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
ینامور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو دھوکے باز قرار دے دی انامور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی ان دنوں اپنی فلم’’فراڈ سیاں‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سارہ لورین مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں ارشد وارثی نے فلم کی مرکزی اداکارہ سارہ لورین کو ’’فراڈ‘‘یعنی دھوکے باز قرار دے دیا۔ارشد وارثی نے سارہ کو دھوکے باز قراردینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جب ہم ساتھ کام کررہے تھے اس وقت میں سمجھتا تھا کہ سارہ کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ مسقط سے ہے میں نے اس بارے میں ایک بار ان سے پوچھا بھی تھا تو انہوں نے مجھے گول مول جواب دیتے ہوئے بات کو ٹال دیا تھا۔
Comments
Post a Comment