پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی کی سہولت ختم کر دی مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے

پنجاب حکومت نے مفت وائی فائی کی سہولت ختم کر دی مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے Ù¾Ù†Ø¬Ø§Ø¨ حکومت Ù†Û’ مفت وائی فائی Ú©ÛŒ سہولت ختم کر دی مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں Ú¯Û’                                                   پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں عوامی مقامات پر فراہم کی گئی مفت وائی فائی کی سہولت ختم کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گزشتہ دو سال سے عوامی مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولیات دے رہا تھا جس کے تحت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 200 سے زائد مقامات پر شہری مفت سروس سے مستفید ہو رہے تھے۔
پنجاب آئی ٹی بورڈ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو واجبات کی مد میں 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہا جس پر پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے مفت وائی فائی انٹرنیٹ منصوبے سے کالجز اور یونیورسٹی کے طالب علم مستفید ہو رہے تھے تاہم یہ سہولت ختم ہونے پر اب مشکلات کا شکار ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان