”جسٹس ثاقب نثار کا جوڈیشل ایکٹوازم ،جوڈیشل ڈکٹیٹرشپ میں تبدیل ہو گیا“آئینی ماہر عرفان قادر کا جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر حیران کن تبصرہ

”جسٹس ثاقب نثار کا جوڈیشل ایکٹوازم ،جوڈیشل ڈکٹیٹرشپ میں تبدیل ہو گیا“آئینی ماہر عرفان قادر کا جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر حیران â€Ø¬Ø³Ù¹Ø³ ثاقب نثار کا جوڈیشل ایکٹوازم ،جوڈیشل ڈکٹیٹرشپ میں تبدیل ہو گیا“آئینی ماہر عرفان قادر کا جسٹس ثاقب نثار Ú©ÛŒ ریٹائرمنٹ پر حیران Ú©Ù† تبصرہ کن تبصرہ                                       سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ جوڈیشل ایکٹوازم کو ایک طرف رکھ کر جسٹس ثاقب نثار کو لیگل کیسز کے تناظر میں دیکھا جائے تو انہوں نے اچھے فیصلے بھی کیے اور وہ وکیل بھی اچھے تھے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹوازم جسٹس افتخار چوہدری نے شروع کیا اور اس کو جسٹس ثاقب نثار نے انتہا پر پہنچا دیا ،وہ ”جوڈیشل اوور ریچ “سے بڑھ کر ”جوڈیشل ڈکٹیٹر شپ“تک چلے گئے ،جسٹس ثاقب نثار نے اپنی حدود سے بھی آگے جا کر کام کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ جو ڈیشل فریم ورک پر توجہ دیں گے ،جس جوڈیشل ایکٹوازم کو جسٹس ثاقب نثار نے انتہا پر پہنچا یا ،جسٹس کھوسہ نے اس کو ایک تقریر سے ہی ختم کردیا ۔عرفان قادر نے مزید کہا کہ جسٹس ثاقب نثار عدالت کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکے کیونکہ وہ اپنے ساتھی ججز کا بھی اختلاف برداشت نہیں کر سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان