سرفراز احمد اور ’ابے کالے‘ کی ملاقات ، نتیجہ کیا نکلا ؟ بڑی خبر آگئی
سرفراز احمد اور ’ابے کالے‘ کی ملاقات ، نتیجہ کیا نکلا ؟ بڑی خبر آگئی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈل فیہلوکوائیو کو ’ابے کالے‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کی انتظامیہ کی جانب سے سرفراز احمد اور اینڈل کی ملاقات کرائی گئی۔ ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقن کھلاڑی کو مبینہ قوم پرستانہ کلمات کہنے پر معافی مانگی جس پر انہوں نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان کو معاف کردیا۔
سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی آج (جمعہ کی) صبح اینڈل سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے افریقن کھلاڑی سے معافی مانگی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اینڈل فیہلوکوائیو نے کھلے دل کے ساتھ انہیں معاف کردیا۔ سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ جنوبی افریقہ کے لوگ بھی ان کی معافی قبول کرلیں گے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو ٹریننگ سیشن کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے بھی سرفراز احمد کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments
Post a Comment