وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
شمقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما پیر سیف اللہ کی گرتی ہوئی صحت پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اگران کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پرعائد ہوگیکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پیر سیف اللہ کی جیل میں طبیعت کئی دنوں سے ناساز ہے اور جیل انتظامیہ دانستہ طورپر انہیں علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھ کر انکی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیر سیف اللہ نے برین ٹیومر نکلوانے کیلئے آپریشن کروایاتھا تاہم اب بھی ان کے سرمیں شدید دد رہتا ہے اور علاج معالجے کی مناسب سہولت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گزشتہ روز باتھ روز میں بے ہو ش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد سے انکی حالت سخت خراب ہے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ جیل انتظامیہ پیر سیف اللہ کا کسی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کے بجائے کشمیریوں کے ساتھ نفرت اور تعصب کی وجہ سے ان کی زندگی کوخطرے میں ڈال رہی ہے ۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے جھوٹے الزامات میں گرفتار کئے گئے دیگر حریت رہنماؤں کے ساتھ بھی امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے اور انہیں مسلسل حبس بے جا میں رکھ کر ان کی غیر قانونی نظربندی کو طول دیا جارہا ہے۔ انہوں نے حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، ایازمحمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، شاہد الاسلام، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، ظہور احمد وٹالی، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ماضی میں کشمیریوں کے جذ بہ حریت کو کمزور نہیں کر سکا اور نہ ہی وہ آئندہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو گا۔
Comments
Post a Comment