وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے وزارت اور کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو پہلا بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور اہم اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے پنجاب حکومت کی بے جا مداخلت اور سرکاری کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔حافظ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو ارسال کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ وزارت کا عہدہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے قبول کیا تھا لیکن کام کرنے نہیں دیا جا رہا اور بلا وجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، بے جا مداخلت کی وجہ سے ٹھیک سے کام نہیں کرپارہا تھا، کسی کے دباؤ میں کام کرنے کا عادی نہیں ہوں، وزارت کیلئے نام تجویز کرنے پر اپنی قیادت کا مشکور ہوں۔یاد رہے کہ حافظ عمار یاسر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 تلہ گنگ چکوال سے پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر عام انتخابات 2018 میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے ،وہ اپنے علاقے میں ہر دلعزیز سمجھے جاتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment