جہانگیر ترین کو زور دار جھٹکا لگ گیا ، عدالت عالیہ سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

جہانگیر ترین کو زور دار جھٹکا لگ گیا ، عدالت عالیہ سے انتہائیتشویشناک خبر آ گئی Ø¬ÛØ§Ù†Ú¯ÛŒØ± ترین Ú©Ùˆ زور دار جھٹکا Ù„Ú¯ گیا ØŒ عدالت عالیہ سے انتہائی تشویشناک خبر Ø¢ گئی لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اور ۔پابندی عائد کی جائےجہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی اور آئندہ ہفتے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے، اس کے باوجود انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ عدالت عظمیٰ سے نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران حکام سے بریفنگ لی اور احکامات جارے کئے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے نااہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اقدام کیا جبکہ جہانگیر ترین بیشتر حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر کے احکامات بھی جاری کر رہے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔عدالت عالیہ سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کے خلاف مرکزی درخواست جلد سماعت کے مقرر کی جائے۔

۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان