چینی قونصلیٹ حملہ؛ ایس ایس پی ریلوے نے کراچی پولیس چیف کے دعوے کا پول کھول دیا، حقیقت بے نقاب کردی

چینی قونصلیٹ حملہ؛ ایس ایس پی ریلوے نے کراچی پولیس چیف کے دعوے کا پول کھول دیا، حقیقت بے نقاب کردیچینی قونصلیٹ حملہ؛ ایس ایس Ù¾ÛŒ ریلوے Ù†Û’ کراچی پولیس چیف Ú©Û’ دعوے کا پول کھول دیا، حقیقت بے نقاب کردی ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی نے کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے اس دعوے کی پول کھول جس میں انھوں نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ بذریعہ ٹرین کراچی لایا گیا تھا تاہم ایس ایس پی ریلوے شہلا قریشی نے کراچی پولیس چیف کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے ان کے ڈی ایس پی نے انٹروگیشن کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلحہ بذریعہ بس کراچی لائے تھے ، شہلا قریشی کا کہنا تھا کہ کیونکہ کینٹ اسٹیشن ایک مشہور علاقہ ہے اور وہاں پر بسوں کے اڈے بھی ہیں۔


اسی وجہ سے یہ کہا گیا کہ اسلحہ بذریعہ ٹرین لایا گیا جبکہ کینٹ اسٹیشن کے باہر کا علاقہ ساؤتھ زون پولیس کی حدود میں آتا ہے اور وہاں کی ذمہ داری بھی علاقہ پولیس پر عائد ہوتی ہے واضح رہے کہ رواں ماہ 11 جنوری کو کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ ، راکٹ ، دھماکا خیز مواد اور گیئر بکس برآمد کرنے دعویٰ کیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان