عمران خان کی حکومت آئی تو اسرائیل میں جشن منایا گیا، دھاندلی زدہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے: مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی حکومت آئی تو اسرائیل میں جشن منایا گیا، دھاندلی زدہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے: مولانا فضل الرحمان   Ø¹Ù…ران خان Ú©ÛŒ حکومت آئی تو اسرائیل میں جشن منایا گیا، دھاندلی زدہ حکومت کا تختہ الٹ دیں Ú¯Û’: مولانا فضل الرحمان                           جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت آئی تو اسرائیل میں جشن منایا گیا۔ہم دھاندلی زدہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے ، ہم حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔


:وتحفظ ناموس رسالت ﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کا مطلب فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ تسلیم کرناہے۔ پہلی بار تل ابیب سے طیارہ عمان پر رکنے کے بعد اسلام آباد آتاہے، اسرائیلی طیارہ خفیہ کیوں آیا؟دال میں کچھ کالا نہیں دال ہی کالی ہے، عمران خان کی حکومت آئی تو اسرائیل میں جشن منایا گیا۔
0:00/0:00
Skip in 5
انہوں نے کہا کہ آئے روز اشتعال انگیز کام کرکے قوم کو مشتعل کیا جا رہاہے، 1 کروڑ نوکریاں دینے کی بات کی تھی لیکن اس سے زیادہ توتم نے بےروزگار کر دیے ہیں، باتیں کرتے ہو قائد اعظم کی ،کہاں گیا قائد اعظم کاپاکستان ؟۔جب سے یہ وزیراعظم آیا مہنگائی 200 فیصد بڑھ گئی اور روپے کی قدرگرگئی ہے،قرضوں کے حجم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی جعلی حکمرانوں کو اور جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا دوبارہ مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی تو تمہارا حشر ماضی کے حکمرانوں سے بھی بد تر ہوگا۔جعلی حکمرانوں کو قوم پر مزید مسلط نہیں ہونے دیں گے اس بدنام زمانہ حکومت کی پشت پناہی ختم کردو، ہم دھاندلی زدہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ کراچی سے خیبر تک عوام حکومت کے مخالف ہیں ہم حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا یہ پہلی حکومت ہے جس کے پالیسی بیان میں کشمیر کا کوئی تذکرہ نہیں ، حکومت کو سکھوں کی فکر ہے لیکن کشمیریوں کی پرواہ نہیں ہے، کشمیریوں کو ایک دوسرے سے ملانے کیلئے کوریڈور کیوں نہیں کھولا گیا؟ہمیں کشمیر ے مسئلے پر بھی لڑنا ہے ،کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان