وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
للائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ سیکٹرز پر شہر ی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنا کر جواب دیا گیا ۔آئی ایس پی آرنے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ۔پاک فوج کی موثر کارروائی سے بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے
Comments
Post a Comment