”بھارتی ٹیم ہم سے زیادہ سینئر ہے لیکن ۔۔۔ “ کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کا پلان بتادیا

”بھارتی ٹیم ہم سے زیادہ سینئر ہے لیکن ۔۔۔ “ کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کا پلان بتا”بھارتی ٹیم ہم سے زیادہ سینئر ہے لیکن Û”Û”Û” “ کپتان سرفراز احمد Ù†Û’ ورلڈ Ú©Ù¾ کا پلان بتادیادیا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمایا جائے گا۔ بھارتی ٹیم گرین شرٹس سے زیادہ سینئر ہے لیکن جب آپ کو پہلے باری ملتی ہے تو آپ کو زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر جیتنا ہوتا ہےجنوبی افریقہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر کھیلنا مشکل ہے ، ہر سیریز اہم ہوتی ہے ، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔ ون ڈے سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی فخر زمان اہم کھلاڑی ہیں جو وارنر کی طرح نیچرل گیم کھیلتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے دوران بھارتی ٹیم سے ممکنہ سامنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ بھارتی ٹیم ہماری ٹیم سے زیادہ سینئر ہے۔ ان کے پاس کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون اور مہندر سنگھ دھونی ہیں لیکن جب آپ کو پہلے باری ملتی ہے تو آپ کو زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر جیتنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھارت کے سینئر کھلاڑیوں نے فتح دلوائی ، ہمارے سینئر کھلاڑیوں کو بھی پرفارم کرنا ہوگا۔۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان