حکومت و اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں ”بہن “ کالفظ وجہ نزاع بن گیا
حکومت و اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں ”بہن “ کالفظ وجہ نزاع بن گیاحکومت اور اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں ”بہن “ کالفظ وجہ نزاع بن گیا
، نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی اور مسلم لیگ ن کے رانامحمد افضل کے درمیان شہلا رضا کو بہن کہنے پر نہ کہنے پر تو تکار شروع ہوگئی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جب وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہا کہ مجھے شہلا رضا کو بہن کہتے ہوئے شرم آتی ہے جس پر شہلا رضا برہم ہوگئیں اور کہا کہ بہن کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ بہن کہنے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ یہ بات سمجھنے سے ہوتی ہے ۔
اس موقع پر ن لیگ کے رانا افضل نے بھی وزیراعظم کے ترجمان پر اپنا غصہ نکالا اور کہا کہ ان کو رشتوں کی پہچان ہی نہیں ہے ۔
Comments
Post a Comment