امریکہ کی پاکستان کو افغان امن میں مدددینے کے بدلے حیران کن آفر !بھارت کو مرچیں لگ گئیں
امریکہ کی پاکستان کو افغان امن میں مدددینے کے بدلے حیران کن آفر !بھارت
کو مرچیں لگ گئیں
واشنگٹن( آن لائن ) امریکی سینیٹر لِنڈ سے گراہم جنہوں نے رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے افغان جنگ کو ختم کرنے میں مدد کرنے پر مفت تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران سینیٹر گراہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں آپسی تعلقات کو بہتر کرنا ہوگا۔اس سے قبل سینیٹر
ں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میں پاکستان میں نئی قیادت سے ملنے کا خواہشمند ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے۔تاہم واشنگٹن کے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ عمران ملاقات اور پاکستان کے لیے ایف ٹی اے کی پیشکش صرف اس وقت ممکن ہے جب واشنگٹن افغان جنگ میں معاہدے پر اسلام آباد کی کوششوں سے مطمئن ہوگا۔حال ہی میں امریکا اور افغان حکام نے پاکستان کی قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکا طالبان امن مذاکرات منعقد کرنے میں مدد کو سراہا تھا۔
Comments
Post a Comment