وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
بھی غصہ آجائ روس میں ایک ماں نے پارٹی کے چکر میں اپنے 8 مہینے کے بیٹے کو شراب پلادی، جب بچے کی طبیعت خراب ہوئی تو ماں اسے ہسپتال تو لے کر گئی لیکن ڈاکٹرز کے اصرار کے باوجود بچے کو ایڈمٹ نہیں کرنے دیا ۔ ماں کو پارٹی پر جانا تھا اس لیے وہ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق روسی شہر شے بیکینو سے تعلق رکھنے ندیزدا نامی خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 8 ماہ کے بیٹے زخر کو پارٹی پر جانے کے چکر میں شراب پلادی۔ خاتون کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ماں نے بچے کو سلانے کیلئے اسے شراب پلائی تاکہ وہ باہر جا کر پارٹی کرسکے لیکن بچے کی حالت بگڑ گئی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون 4 بار اپنے ننھے بچے کو ہسپتال لے کر آئی لیکن ڈاکٹرز کے اصرار کے باوجود اس نے بچے کو ہسپتال میں داخل نہیں کروایا۔ ڈاکٹرز نے خاتون کو ایک رات ہسپتال میں داخلے کا کہا لیکن اس نے کہا کہ وہ گھر پر ہی بچے کی دیکھ بھال کرے گی۔ خاتون کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال میں رہ کر اپنی پارٹی خراب نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے وہ بچے کو لے کر گھر آگئی۔
Comments
Post a Comment