72 گھنٹوں میں سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا،وزیراعلیٰ پنجاب

72 گھنٹوں میں سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا،وزیراعلیٰ پنجاب             72 گھنٹوں میں سانحہ ساہیوال پر انصاف Ú©ÛŒ فراہمی کا وعدہ پورا کیا،وزیراعلیٰ پنجاب               وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں قانون شکنوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں، 72 گھنٹوں میں سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا۔


ایوان وزیراعلی میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کاوعدہ پورا کیا، 72 گھنٹوں میں ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کر کے دکھایا، نئے پاکستان میں قانون سے تجاوز کرنے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تاریخ میں کبھی اس طرح کے واقعات پر اس قدر تیز ترین فیصلے نہیں ہوئے، حکومت پنجاب انصاف کے وعدے کے ساتھ کھڑی ہے، قانون کی بالا دستی عمران خان کی حکومت کا پہلے دن سے وعدہ ہے، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں فیصلے کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون، میرٹ، انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان