Popular posts from this blog
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی گئی۔ ضرور پڑھیں: سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماو¿ں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ضرور پڑھیں: حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پہلی ہی سفارش رد کردی واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے متعدد رہنماو¿ں اور کارکنا...
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان Jan 23, 2019 سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران 30 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، 18 ارب ڈالرز آسان شرائط پر قرض کی مد میں جبکہ 12 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سرمایہ کاری کے معاملات سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران طے پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل بہت بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ایک امریکی جریدے کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستان...

Comments
Post a Comment