شاہد آفریدی پی ایس ایل 4میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ ناقابل یقین اعلان نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا

شاہد آفریدی پی ایس ایل 4میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ ناقابل یقین اعلان نے پاکستانیوں کو حیران کر Ø´Ø§ÛØ¯ آفریدی Ù¾ÛŒ ایس ایل 4میں کس ٹیم کا حصہ ہوں Ú¯Û’ØŸ ناقابل یقین اعلان Ù†Û’ پاکستانیوں Ú©Ùˆ حیران کر دیادیپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن فور کیلئے شاہد آفریدی کی اپنی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے یہ اعلان شعیب ملک کو کپتان بنائے جانے کے بعد کچھ ہی دیر بعد کیا گیا اور ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی ابتدائی دو سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہے جس کے بعد انہوں نے کراچی کنگز میں شمولیت اختیار کر لی تاہم رواں سال انہوں نے کراچی کنگز کو بھی خیرآباد کہہ دیا اور اب ملتان سلطانز کی جانب سے انہیں ٹیم میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے رواں سال ہی اس فرنچائز کے مالکانہ حقوق حاصل کئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ٹیم کا نام فائنل کرنے کے بعد کٹ کا انتخاب بھی کر لیا ہے اور شعیب ملک کو کپتان بنانے کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ا

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان