وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
خارج ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قطر کے امیر کی دعوت پر 21 جنوری کو قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گےترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر ہیں اور وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ پاکستان نے طالبان امریکہ براہ راست مذاکرات کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے سینئر امریکی ڈائریکٹر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا لیزا کرٹس کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیزا کرٹس کا دورہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ بھارتی اشتعال انگیزیاں لائن آف کنٹرول پر بھی جاری ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کی شہادتیں بھی ہوئی ہیں۔
Comments
Post a Comment