سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 15ارب ڈالر کے معاہدے ہو نگے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 15ارب ڈالر کے معاہدے ہو نگے
ولی عہد محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق شہزادہ سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 15 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے جبکہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کااعلان ہوگا۔سعودی ولی عہد دورے کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زیدالنہیان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
Comments
Post a Comment