وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں حکومت نے منی بجٹ پیش کردیا ہے جس میں بیرون ملک سے موبائل درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کیے گئے ہیں ۔دوسرا ترمیمی فنانس بل پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ در آمدی موبائل اور سیٹلائٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا کیا گیا ہے ،30ڈالر (تقریباً4ہزار 197)سے کم موبائل فون پر سیلز ٹیکس 150روپے ہو گا ۔30سے 100ڈالر (تقریباًچار ہزارروپے سے 14ہزار روپے)کے در آمدی موبائل پر 1ہزار 470روپے ٹیکس عائد کیا گیا ۔100ڈالر سے 200ڈالر تک (تقریباً 14ہزار روپے سے 28ہزارروپے تک)قیمت کے در آمدی موبائل فون پر 1ہزار 870روپے سیلز ٹیکس عائد ہو گا ۔200ڈالر سے 350ڈالر تک (تقریباً 28ہزار روپے سے 49ہزارروپے تک )کے در آمدی موبائل فون پر 1ہزار 930روپے سیلز ٹیکس عائد ہو گا ۔350سے 500ڈالرتک (تقریباً 49ہزار روپے سے 70ہزارروپے تک)قیمت کے درآمدی موبائل پر سیلز ٹیکس 6000روپے عائد کیا گیا ہے جبکہ 5سو ڈالر (تقریباً 70ہزار روپے)سے زائد قیمت کے در آمدی موبائل پر 10ہزار 300روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔
Comments
Post a Comment