بھارت نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
بھارت نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
بھارت نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میکلین پارک نیپیر میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 38 اوورز میں 157 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان کین ولیم سن 64 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 5، کولن منرو نے 8، راس ٹیلر نے 24، ٹام لاتھم نے 11، ہینری نکولس نے 12، مچل سینٹنر نے 14، ڈاﺅج بریس ویل نے 7، ٹم ساﺅتھی نے 9 اور ٹرینٹ بولٹ ایک سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد شامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یوزویندرا چھاہل نے 2 اور کیدر جادھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
Post a Comment