شیخ رشید سے 2 سوال کروں گاتو وہ ڈوب مریں گے: رانا ثنا ءاللہ
شیخ رشید سے 2 سوال کروں گاتو وہ ڈوب مریں گے: رانا ثنا ءاللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو میرے سامنے بٹھادیں، میں ان سے دو سوال کروں گا اور وہ ڈوب مریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی اہلیت ایک کونسلر کی بھی نہیں ہے ، وہ ہمیشہ نواز شریف کے ووٹوں سے منتخب ہوئے۔ نواز شریف سے درخواست ہے کہ مجھے اے پی سی کا ممبر بنائیں کیونکہ شیخ رشید کا علاج صرف میرے پاس ہے، انہیں میرے سامنے بٹھادیں، دو سوال کروں گا اور وہ ڈوب مریں گے۔
Comments
Post a Comment